شادی پر کترینہ کیلئے ہیرے کی انگوٹھی ۔۔قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Dec 10, 2021 | 14:45:PM

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشال شادی کے بندھن میں اب بندھ چکے ہیں ۔گزشتہ روز کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ نے دھوپ سینکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کترینہ کیف کیلئے جہاں مہنگے مہنگے کپڑے خریدے گئے وہیںوکی کوشال نے کترینہ کیف کو ایک ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنائی ۔وکی کوشل نے کترینہ کیف کیلئے جو ہیرے کی انگوٹھی پہنائی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا سا نیلم اس انگوٹھی میں جڑا ہے ۔اس کے علاوہ بھی اس انگوٹھی کے چاروں طرف ہیرے جڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی شادی کی انگوٹھی ’ٹفنی اینڈ کمپنی‘ کی طرف سے بنوائی گئی تھی ۔ رپورٹس کےمطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت 9800 ڈالر ہے جس کی انڈین کرنسی کے مطابق، قریب 7,40,735 روپے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق سترہ لاکھ سے بھی زیادہ بنتے ہیں ۔
اس کے علاوہ کترینہ کیف نے شادی کے لئے روایتی لال لہنگا پہنا تھا جس میں کڑھئی کا زیادہ کام کیا گیاتھا اور ساتھ ہی لال دوپٹہ لے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک دوسری شادی کیلئے راضی ۔۔۔شوہر کیسا ہوگا ؟؟؟

مزیدخبریں