قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ۔نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔
وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں میں شرح منافع کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا،بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے نئے فیچر متعارف کرا دئیے۔۔۔ ؟
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردیا گیا، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد کردیا گیا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.37 فیصد سے 10.98 فیصد کردیا گیا۔
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سبب بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ منافع کی شرح میں اضافے کے بعد آئندہ آنے والے دنوں میں بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری