خواجہ سراؤں کے بارے میں نادرا کے اہم فیصلے

Dec 10, 2021 | 16:14:PM
 خواجہ سراؤں کیلئے نادرا کے اہم فیصلے۔۔۔؟
کیپشن:  خواجہ سراؤں کیلئے نادرا کے اہم فیصلے۔۔۔؟،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں خواجہ سرائوں کے حقوق کے بارے میں تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا آفس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کے حقوق پر تقریب منعقد کی گئی۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں خواجہ سرائوں کے حقوق پر تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں ٹرانس جینڈر سکول کے طلباء نے کمیونٹی سے متعلق مسائل پر خاکے پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی میں گرین لائن بسیں چل پڑیں

ڈائریکٹر جنرل نادرا عمران علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو سزا دے رہے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں،انہوں نے کہا کہ نادرا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا اور ہم نادرا کے دفتر میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کریں گے۔

 اس موقع پر سیکریٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب احتشام انور نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلا اقدام تعلیم کے دروازے کھولنا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ شناختی کارڈ میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ایکس کے لفظ کو تبدیل کرنے کی نادرا سے درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   انسٹاگرام نے نئے فیچر متعارف کرا دئیے۔۔۔ ؟