(24 نیوز)ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1771 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی ہراساں کیا جاتا رہا۔۔ وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا انکشاف