(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی 2 ارکان اسمبلی کو جرمانے کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زوروں پر ہے ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکسان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دوارکان اسمبلی کو جرمانہ کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی ملک شیراعظم اور پختون یار خان کو جرمانے کئے گئے،دونوں ارکان کو 50 ،50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی ہراساں کیا جاتا رہا۔۔ وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا انکشاف