طلبہ کی سندیں چوہے کھا گئے۔۔۔بورڈ انتظامیہ متحرک، آپریشن کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) طلبہ کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سندیں کھانے والے چوہوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، لاہور تعلیمی بورڈ نے ڈگری سیل میں قابض چوہوں کے خلاف آپریشن کیلئے چوہا مار کمیٹی تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:آرڈیننس جمہوری طریقہ کار نہیں ۔۔سپریم کورٹ
تفصیلا ت کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ نے چوہا مار کمیٹی کو ڈگری سیل سے چوہوں کو مارنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ لاہور بورڈ کی اولڈ بلڈنگ کے عملےنے سیکرٹری بورڈ سے چوہوں کی بھرمار کی شکایت کی تھی ،اس پر سیکرٹری بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی۔
اولڈ بلڈنگ میں طلبہ کی اسناد اور پرچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی سیکرٹری منیر اکبر، اسسٹنٹ سیکرٹری مظہر زیدی، جونیئر اسٹیٹ افسر محمد عارف شامل ہیں۔ چوہا مار کمیٹی چوہوں کو مارنے کی رپورٹ سیکرٹری بورڈ کو جمع کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کو نیا نام دے دیا