خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو جرمانہ 

Dec 10, 2021 | 19:30:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کو جرمانہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور نثار کھوڑو کوبھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ نگہت اورکزئی کو وارننگ جاری کر دی گئی۔
واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کا سکینڈل سامنے آگیا

مزیدخبریں