2021 صحافیوں کیلئے برا سال۔۔دنیا بھر میں293  قید۔۔بھارت میں4قتل

Dec 10, 2021 | 19:35:PM

(ویب ڈیسک)سال 2021 میں صحافیوں کو جیل بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم ۔ گرفتار ہونے والے صحافیوں میں بیشتر کا تعلق چین اور میانمار سے ہے۔صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے بھارت بھی پیچھے نہیں ہے۔

العریبہ چینل نے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ  نیویارک کی کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن (سی جے پی) کے مطابق سی جے پی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال 293 صحافیوں کو قید کیا گیا، چین میں 50، برما میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹریا کی جیلوں میں قید صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے سی جے پی نے کہا کہ یکم دسمبر تک دنیا بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد 293 تک جاپہنچی ہے،گزشتہ سال یہ تعداد 280 تھی۔سی جے پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئل سیمون نے کہا کہ کمیٹی مسلسل 6 سال سے دنیا بھر میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کا ریکارڈ تیار کر رہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں فائرنگ۔۔ 9 نمازی جاں بحق۔۔متعدد زخمی

ایک بیان میں سی جے پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  نے کہا کہ ’خبر نشر کرنے یا عوام کو آگاہی فراہم کرنے پر جیل بھیجنا آمرانہ حکمرانی کی علامت ہے‘۔سی جے پی 40 سال سے صحافیوں کے قتل، گرفتاری، تشدد اور انہیں دھمکانے کے عمل کی مذمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال اس فہرست میں ممالک کو دیکھنا تکلیف دہ ہے لیکن یہ خاص طور پر خطرناک ہے کہ میانمار اور ایتھوپیا نے آزاد صحافت کے دروازے پر بند کر دیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال دنیا بھر میں 24 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔سی جے پی کا کہنا ہے ’مغرب کا نصف کرہ میکسیکو صحافیوں کے حوالے سے جان لیوا ملک رہا ہے، جہاں 3 صحافیوں کو ان کی رپورٹنگ کے لیے قتل کیا گیا جبکہ 6 کو تحقیقات کی تحریک چلانے پر قتل کیا گیا۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے بھارت بھی پیچھے نہیں ہے، جہاں رواں سال 4 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔سی جے پی کا کہنا تھا کہ ’عدم برداشت، آزادانہ صحافت پر غالب آرہی ہے جس کی وجہ سے متعدد صحافی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں‘۔رپورٹ میں غور کیا گیا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو پابند کیا جارہا ہے، جس میں ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں صحافیوں کے خلاف قوانین، میانمار میں بغاوت، اور بیلاروس میں اپوزیشن پر کریک ڈاؤن جیسے حربوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں شکنجے میں۔۔امریکی صدر نے پاکستانی نژاد لینا خان کو  فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کر دیا

مزیدخبریں