(24نیوز)فیملی سول جج ساحرہ بانو کی عدالت میں چوہنگ کی 63 سالہ خاتون رضیہ بی بی نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خا تون کا کہناہے کہ مجھے خاوند محمد صدیق سے نفرت ہو گئی ہے ہر وقت بیمار رہتا ہے مجھے مارتا ہے میں اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی میں کسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور بو رڈ ،طلبا کی سندیں چوہے کھاگئے۔۔اب کیا ہوگا؟
وکیل کا کہنا ہے کہ میری سائلہ خلع کی خاطر سب کچھ یہاں تک کہ اپنے پانچ بچے بھی چھوڑنے کے تیار ہے ۔اس کو خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے،فیملی عدالت نے رضیہ بی بی کے دعوے پر 65سالہ شوہر محمد صدیق کو سولہ دسمبر کا نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور بو رڈ ،طلبا کی سندیں چوہے کھاگئے۔۔اب کیا ہوگا؟