(24 نیوز)وزیراعظم کی گورنر ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماﺅں میں تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق تلخ کلامی ارباب غلام رحیم اور حلیم عادل شیخ کے درمیان ہوئی ،ارباب غلام رحیم کی وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حلیم عادل کی شکایت کی، ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ گورنر سندھ اور حلیم عادل شیخ نے سندھ میں کام کیا اور نہ مجھے کرنے دیتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کا سکینڈل سامنے آگیا
ارباب غلام رحیم کی شکایت پر حلیم عادل شیخ آگ بگولہ ہو گئے اور کہاکہ ارب غلام رحیم گھر سے نکلتے ہی نہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ تلخ کلامی کے دوران بدمزگی پر وزیراعظم نے دونوں رہنماﺅں کو خاموش کرادیا ،وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پر معاملہ ٹھنڈا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول دوبارہ بند ہوں گے؟ وزیرتعلیم کا بڑااعلان