روس سے میزائیل خریداری معاہدہ۔۔امریکا بہادر پریشان۔۔بھارت کو دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت اور روس کے درمیان ایس400میزائیل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر امریکا کو پریشانی لاحق۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارت سے کہا ہے کہ وہ روس سے ایس 400میزائل سسٹم کی خریداری کا سودا منسوخ کردے۔
ایرنی نیوز ویب رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ نے بھارت سمیت تمام ملکوں سے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے نئے معاہدوں سے باز رہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مداخلت پسندانہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب گزشتہ دنوں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی تخریبی کوششوں کے باوجود بھارت کو ایس 400 میزائل سسٹم کی فراہمی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یاد رہے کہ بھارت اور روس نے 2018میں 5.5ارب ڈالر مالیت کے ایک دفاعی سودے پر دستخط کئےتھے جس کے تحت ماسکو نئی دہلی کو ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کریگا۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 صحافیوں کیلئے برا سال۔۔دنیا بھر میں293 قید۔۔بھارت میں4قتل