دلہن لینے آنیوالے باراتیوں کو محکمہ صحت کی انوکھی سلامی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خوشی کے موقع پر رنگ میں بھنگ پڑنا تو آپ نے سنا ہی ہوگالیکن بسااوقات ایسے عوامل ہو جاتے ہیں کہ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی وہ کام کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے جو کرنا نہیں چاہتا تھا،کورونا ویکسین لگوانا ہر شخص کیلئے ضروری ہے لیکن بہت سے لوگ اسے اب تک نظرانداز کر رہے ہیں ایسے ہی ایک شخص کو دیگر رشتہ داروں سمیت اس وقت ویکسین لگوانا پڑی جب وہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں میرج ہال میں وہاڑی سے جانے والی بارات پر اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔محکمہ صحت کو اطلاع ملی تھی کہ بارات میں دلہا سمیت بیشتر افراد کو ویکسین نہ لگی جس پر حکام نے دلہا، اس کے والد سمیت 40 باراتیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی۔
وہاڑی سے برات بہاولنگر کے علاقہ ہارون آباد پہنچی تو کسی نے محکمہ صحت کو اطلاع کردی کہ دلہا سمیت بیشتر باراتیوں کو کورونا ویکسین نہیں لگی۔پھر نکاح بعد میں ہوا ویکسین پہلے لگی۔ pic.twitter.com/fuMlnafe58
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 10, 2021
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک اور مشی خان کی پش اپ لگاتے ویڈیو وائرل ۔۔۔ڈاکٹر عامر لیاقت سے متعلق بڑی بات کہہ دی