بلدیاتی انتخابات : ایک شخص کی 2 بیویاں میدان میں۔۔۔پوسٹرمیں تصویر نہ نام۔۔۔کیا لکھا گیا ؟؟

Dec 10, 2021 | 22:22:PM

(24نیوز)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن ضلع مردان کے ایک معرکہ اتنا انوکھا ہے کہ جس کی شاید کوئی نظیر نہیں ملتی، اور وہ معرکہ ایک شخص کی دو بیویوں کے مابین ہے جو دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی آگئی۔۔وزیراعظم خود ٹکٹ لے کر بس میں سوار۔۔ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے رہائشی اشفاق حسین کی دو بیویاں اور تیرہ بچے ہیں۔ دونوں بیویاں دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم زور شور سے جاری ہے۔ ان انتخابات میں 3905 خواتین میدان میں ہیں، جن میں سے دو اشفاق حسین بیویاں ہیں۔اشفاق حسین کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین کی انتخابی مہم کے لیے جو پوسٹر چھاپے گئے ہیں ان میں نہ تو ان کے نام ہیں اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی ہے۔دونوں امیدواروں کی شناخت ان کے انتخابی نشان سے بتائی گئی ہے جبکہ پوسٹر کے ایک کونے میں زوجہ اول اور زوجہ دوئم بھی لکھا گیا ہے۔یہ انتخابی معرکہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیریز سے قبل ہی تشویشناک خبر۔۔ویسٹ انڈیز کے تین کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

مزیدخبریں