مضبوط جمہوریت , پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں،آصف علی زر داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت , پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں،انسانی آزادی ،مساوی جمہوری حقوق مہذب معاشرے کی بنیاد ہے ،انسانی حقوق کے عالمی علمبردار مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات : ایک شخص کی 2 بیویاں میدان میں۔۔۔پوسٹرمیں تصویر نہ نام۔۔۔کیا لکھا گیا ؟؟
انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہاکہ مضبوط جمہوریت , پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاستیں شہریوں کو انسانی اور جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 74 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی علمبردار مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔کسی شہری پر زبردستی اپنی سوچ مسلط کرنا انسانی حقوق سے انحراف ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ ریاست کو ماں کی طرح ہونا چاہیے جو اپنے بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسدار رہی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے انسانی حقوق کی علمبردار تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بیوروکریسی ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے، چیف جسٹس گلزار احمد