(24نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسروں کی مکمل تربیت نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تفتیشی نظام کو بہتر بنایا جائے،حصول انصاف کیلئے جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کی گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کی،اعلامیہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ ضلعی عدلیہ اور پسماندہ علاقوں کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے،چیف جسٹس نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں وفاقی شرعی عدالت سمیت ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک تھے،اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری فنانس اور رکن بورڈ آف ریونیو نے بھی شرکت کی۔