(24نیوز)سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کیلئےپہلا قدم ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے کئی دہائیاں جدوجہد کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے ، پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہے گی۔