سپریم کورٹ: سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ عظیم آفریدی کی مستقل نہ ہونے کیخلاف اپیل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج عظیم خان آفریدی مستقلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، مستقل نہ ہونے پر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عظیم خان آفریدی نے جوڈیشل کمیشن سے مستقل نہ ہونے کے عمل کو چیلنج کیا تھا ، سپری کورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ عظیم آفریدی کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے 22 اکتوبر 2012 کو کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں تھا،اپیل کنندہ کے مطابق اس وقت کے چیف جسٹس نے مستقل کرنے کی سفارش کی تھی،جوڈیشل کمیشن سے متعلق اعتراضات کو سپریم کورٹ پہلے ہی شوکت عزیز صدیقی کیس میں زیر غور لاچکی ہے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ چیف جسٹس کی کنفرمیشن کی سفارش کے باوجود اپیل کنندہ جج مستقلی کا حق دعوی نہیں رکھتا،چیف جسٹس کی جج کے بارے میں سفارش کارروائی کا حصہ ہونے کے علاوہ کچھ نہیں،چیف جسٹس کی بھیجی گئی سفارش پر کمیشن میں غور کے بعد ووٹنگ بھی کی جاتی ہے ۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ معاملے پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست اور قانون کے مطابق ہے،ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا تھا ،عظیم خان آفریدی 5 ستمبر2011 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، ارکان نے عمران خان کے بیان کی توثیق کردی