پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے کمی ؟ عوام کیلئے اچھی خبر

Dec 10, 2022 | 09:34:AM

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں مں 38 روپے لٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اور قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریبا 186 روپے بنتی ہے، پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے، پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔

حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا اور اوگر ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق حکومت اب تک پیٹرول پر فی لٹر 25 روپے تک کما رہی ہے، برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 76.15 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے۔

مزیدخبریں