فٹبال ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کو شکست دے کر ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میگا ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
Argentina are through to the Semi-finals!@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 9, 2022
ارجنٹینا کی جانب سے نیہیول مولینا نے 35 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو لائنل میسی نے 73 ویں منٹ میں پینلٹی پر دُگنا کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: پانچ بار کی فاتح ٹیم ایونٹ سے آﺅٹ، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بعدازاں نیدرلینڈز کے ووٹ ویگروسٹ نے 83 ویں منٹ پہلا گول اسکور کیا، جس کے بعد اضافی وقت میں ایک اور گول کرکے میچ برابر کردیا۔
سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو 3 کے مقابلے 4 گول سے شکست دی۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے برازیل کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔