لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

Dec 10, 2022 | 10:19:AM
لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی 12 دسمبر کو سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں،جسٹس مرزا وقاص رئوف،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اورجسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں،درخواست گزار کانسٹبل خرم رفیق کی جانب سےفرہاد علی شاہ اور منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکونت کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹائون کیس 4 سال سےزیرسماعت ہے۔