کراچی: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

Dec 10, 2022 | 11:02:AM

(ویب ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ڈاکو کو مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب فراز نامی شہری بنک سے 5 لاکھ روپے لے کر نکلا، 2 ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کی کوشش کی، لوٹ مار کے دوران منی ایکسچینج کے گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ سلیم بھی زخمی ہوا، جائے وقوعہ سے 3 پستول اور ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں