منشیات کے عادی دوسرے جرائم کے بعد قتل کی وارداتیں بھی کرنے لگے

Dec 10, 2022 | 11:14:AM

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس شہر کو منشیات سے پاک نہ کر سکی۔ منشیات کے عادی افراد سنگین جرائم کے بعد قتل کی وارداتیں بھی کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق 2022ء کے دوران صرف لاہور میں منشیات کےعادی افراد نے 20 افراد کو قتل کردیا۔ قتل کیے جانیوالے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان آئس اور ہیروئن کے عادی نکلے۔ ملزمان نے نشہ سے منع کرنے، رقم کے تقاضے کیلئے قتل کیے۔

مزیدخبریں