(ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
متعلقہ روسی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزار مربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمارت کی بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔