انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کا عالمی دن آج 10 دسمبرکو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، اس دن یونیورسل ڈیکلریشن آن ہیومن رائٹس (UDHR) کو اقوام متحدہ نے عملی جامہ پہنایا لیکن 74 سال گزرنے کے باوجود کروڑوں افراد بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کی آبادی سر فہرست ہے جو بھارتی ظلم اور جبر کا سات دہائیوں سے سامنا کر رہی ہے۔
"At a time when the world emerged from cataclysmic events, the Declaration set out universal rights & recognized the equal worth of every person" – UN Human Rights Chief @volker_turk. This #HumanRightsDay, we celebrate this miraculous text: https://t.co/jlowkbpshk pic.twitter.com/l72ak7rpyR
— UN Human Rights (@UNHumanRights) December 10, 2022
ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا تو دوسری طرف بھارت کے مختلف ریاستوں میں ہندو انتہا پسند اور آر ایس ایس جبری مذہبی تبدیلیوں، مذہبی مقامات کے تقدس کی پامالی اور ان کو منہدم کرنے جیسے واقعات میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خوفناک آگ نے شاپنگ سینٹر کو لپیٹ میں لے لیا
بھارت میں مذہبی آزادی کا گلا ہندو انتہا پسند حکومت کے ہاتھوں کئی برسوں سے گھونٹا جارہا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ نے 2019ء میں متنازع سٹیزن ترمیمی ایکٹ پاس کیا جس کے مطابق کئی دہائیوں سے بھارت میں مقیم مسلمان مہاجرین سے بھارت کی شہریت چھین کر انہیں بے دخل کرنے کا عمل جاری کردیا گیا۔