ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 3 وکٹیں گرگئیں

Dec 10, 2022 | 12:45:PM

(ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز   79 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے کی لیکن  ابرار احمد نے   زیک کرالی کو 3 رنز پر  رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا، ول جیکس کو 4 رنز اور جو روٹ کو 21 پر ابرار نے پویلین بھیجا۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز  پاکستان ٹیم  پہلے سیشن سے قبل ہی 202  رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو  94رنز کی برتری حاصل ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے  2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا  تاہم  پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم  کے75  اور  پھر سعود شکیل کے 63  رنز  پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز  1،  محمد علی اور زاہد محمود صفر  آؤٹ اور  فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ  آؤٹ  رہے۔

دوسرے روز   پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز  پر  بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔

قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری  جب  جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد  جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی  جبکہ جیک لیچ ہی   محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں  زاہد محمود اور  فہیم اشرف  کی صورت مارک ووڈ نے لی۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

مزیدخبریں