(ویب ڈیسک )سال 2022 میں تھور لو اینڈ تھنڈر ، بلیک ایڈم اور ٹاپ گن فلموں کو گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔سال 2022 کا اختتام ہونے کو ہے ، دنیا بھر میں کن فلموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ٹاپ 10 فلمیں یہ رہیں ۔
1 - تھور لو اینڈ تھنڈر (Thor: Love and Thunder)
اس فلم کا شمار ان فلموں میں ہوا جن کا 2022 میں شدت سے انتظار کیا گیا ۔ مارول کومکز کے کردار پر مبنی امریکن سپر ہیرو تھور ، 2017 میں پیش کی جانے والی فلم Thor: Ragnarok کا سیکویل ہے . اس فلم کا شمار سال کی چھٹی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم میں بھی کیا جارہا ہے ۔ تھور لو اینڈ تھنڈر نے اس سال 761 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کیا۔
2- بلیک ایڈیم (Black Adam)
ڈی سی کومک کے سپر ہیرو پر مبنی یہ فلم رواں برس 21 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ۔ فلم کی کہانی ایڈیم کے گرد گھوم رہی ہے جو قدیم وقت میں جادو کے ذریعے قید ہو جاتا ہے ۔ تاہم ایکشن سے بھرپور یہ فلم ناقدین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی ۔ فلم میں Dwayne Johnson نے ایڈیم کا کردار ادا کیا ۔ باکس آفس پر اس فلم نے اب تک 384 ملین ڈالر کا بزنس کیا جبکہ اس فلم کی پروڈکشن کا بجٹ 190 سے 230 ملین امریکی ڈالر بتایا جارہا ہے .
3- ٹاپ گن میویرک ( Top Gun: Maverick )
ٹام کروز کی ٹاپ گن میویرک سال کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ، جس نے ایک بلین ڈالر سے زائد کمائے ۔ ٹاپ گن کی اوریجنل فلم 36 سال قبل 1986 میں بنی ۔ فلم کے ایریل شاٹس اور پرانی اسٹوری لائن نے ٹام کروز کے فینز سمیت پہلی مرتبہ اس فلم کو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ ہوا بازی سے محبت کرنے والوں کے لیے ٹاپ گن ماوریک فلم ایک یادگار فلم ثابت ہوئی۔
4 - دی بیٹ مین (The Batman)
بیٹ مین ، امریکن سپر ہیرو جو کہ ڈی سی کومک بیسڈ ہے ۔ رواں برس بیٹ مین فرنچائز نے اس فلم کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کیا ۔ فلم میں روبرٹ پیٹنسن ، زوئے کاروٹز ، پاول ڈانو سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ اس فلم نے دنیا بھر سے 778 ملین ڈالر کمائے ساتھ ہی یہ فلم آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ دی بیٹ مین کی نمائش میں کوویڈ کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور یہ فلم رواں برس 4 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔
5 - اینکانٹو (Encanto)
اینیمیٹڈ فلم Encanto گذشتہ برس نومبر کو تھینکس گیوینگ کے موقع پر ریلیز کی گئی ۔ یہ فلم ایک ایسی جادوئی خاندان کی کہانی ہوتی ہے جس کے ہر فرد کے پاس کوئی نہ کوئی خاص پاور ہوتی ہے ۔ جہاں فلم کا مرکزی کردار مرابل اپنے جادوئی محل اور خاندان والوں کو اپنی اسپیشل پاورز سے بچاتی ہے ۔ یہ فلم بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول رہی ۔ 2022 میں بھی اس فلم کو 2021 کی ہی طرح پسند کیا گیا بلکہ گوگل میں بھی سرچ کیا گیا۔
6 - براہمسترا شیوا پارٹ ون ( Brahmastra )
بھارتی فلم براہمسترا جو کہ قدیم بھارت کی کہانی سے لی گئی ایک کہانی ہے ۔ شیوا برہمسترا کے پہلے حصے میں ہمالیہ میں رہنے والے خصوصی طاقت رکھنے والا گروہ ہوتا ہے جوکہ برہم شکتی سے ٹکراتا ہے ۔ یہ گروہ ایسے ہیتھار تیار کرتا ہے جسے آسترا کہا جاتا ہے ۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم کے دو مزید سیکوئل بنائے جائیں گے ۔ اس فلم نے ابھی تک دنیا بھر سے 400 بھارتی کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔
7 - جراسک ورلڈ ڈیمینین ( Jurassic World Dominion )
جراسک ورلڈ ڈیمینین جراسک ورلڈ فرنچائز کی آخری کہانی ہے ۔ اس فلم نے 2018 میں پیش کی جانے والی فلم Jurassic World Fallen Kingdom کی کہانی کو آگے لیکر چلی ہے۔ اس فلم نے ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ اس فلم پر ناقدین نے بے حد تنقید بھی کی تاہم اس بات کو بھی سراہا کہ فلم میں پرانی اور نئی نسل کے کرداروں کو اچھے سے پیش کیا ۔ یہ فلم جراسک ورلڈ فرنچائزکی چھٹی پیشکش تھی جو رواں برس 10 جون کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اس فلم کا شمار سال کی دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم میں ہوا۔
8 - کے جی ایف 2 (K.G.F: Chapter 2)
ساوتھ انڈین (کناڈا) فلم 2018 میں پیش کی جانے والی فلم کے جی ایف چپٹر 1 کا سیکوئل ہے ۔ ایکشن ، ڈرامہ سے بھرپور اس فلم کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ کناڈا سینما کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے ۔ جس کا بجٹ ہی 100 کروڑ سے زائد کا تھا۔ یہ فلم ملائم ، تامل اور ہندی زبان میں بھی پیش کی گئی ۔ اس فلم نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1000 سے 1200 کروڑ کا بزنس کیا ۔ K.G.F Chapter 2 دوسرے نمبر پر ہے جس فلم نے بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کیا ۔
9 - ان چارٹڈ ( Uncharted )
یہ فلم ویڈیو گیم Uncharted کی ہی فرنچائز سے ماخود ہے . گیمنگ کا شوق رکھنے والے افراد نے اس فلم کو بے حد سراہا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 401 ملین ڈالر کا بزنس کیا ۔ ان چارٹڈ گیمنگ فلموں میں پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ فلم رواں برس فروری کے مہینے میں دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
10 - موربیاس ( Morbius )
موربیاس مارول کومک بیسڈ امریکن سپر ہیرو ہے ۔ جس کے پاس بیشمار طاقتیں ہوتیں ہیں۔ موربیاس فلم رواں برس اپریل میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اس فلم کو اس برس گوگل میں بہت مرتبہ سرچ کیا گیا تاہم یہ فلم فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔