حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی میں شامل

Dec 10, 2022 | 14:03:PM

(ویب ڈیسک) حافظ حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔

حافظ حسین احمد کی کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے گلے شکوے دور کیے۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ڈی ایم کو جھٹکا، بڑی خبر آگئی

ذرائع کا بتانا ہے کہ حافظ حسین احمد نے پارٹی میں بلا مشروط شمولیت اختیار کی ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020ء میں جے یو آئی نے پارٹی پالیسیوں سے ہٹ کر بیان دینے پر حافظ حسین احمد اور مولانا محمد خان شیرانی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

مزیدخبریں