عمران خان اور شہزادا کبر جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے: نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور شہزادا کبر جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، قوم سے معافی مانگیں، پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو ان سب چیزوں کو دیکھ کر سمجھنا چاہیے، عمران خان نے 50،50 ارب روپے کی کرپشن کی، ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان ایک منصوبے کا نام بتائیں، جو انہوں نے بنایا ہو۔