وائرل ٹک ٹاکرعائشہ کی ماڈلنگ کی دنیامیں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے اب ہر بڑا چھوٹا صارف خوب واقف ہو چکا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ دوست کی مہندی پر کیا گیا ڈانس اُن کی زندگی ہی بدل دے گا۔اپنے منفرد اور اچھوتے ڈانس کے سبب راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے ہیں۔
View this post on Instagram
عائشہ عرف مانو صرف ایک ٹک ٹاکر تھی وہیں آج وہ پاکستان کے مختلف برانڈز میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔عائشہ کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
عائشہ اس وقت متعدد برانڈز کی تشہیر میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویسٹرن آؤٹ فِٹس‘ مغربی لباس بھی شامل ہے۔عائشہ کی جانب سے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین اپنی مخلتف رائے، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔