فوادخان کےمداحوں کے لیےبھارتی انتہاپسندرہنماکا اہم پیغام 

Dec 10, 2022 | 15:32:PM

(ویب ڈیسک )دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت کے علاوہ خطے دیگر متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں فلم کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ہی وہاں کے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے ہندو انتہا پسند رہنما نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کے رہنما امیہ کھوپکر نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں بھارت میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی۔

امیہ کھوپکر نے فواد خان کے مداحوں کو ایک اور ٹوئٹ میں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کے لیے پاکستان چلے جائیں۔

یاد رہےکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، صرف ایک ماہ کے دوران فلم نے دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔یہ پنجابی زبان کی بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔

مزیدخبریں