چیئرمین این ڈی ایم اے کی ایشئین ڈیزاسٹر پری پئیرڈنس سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

Dec 10, 2022 | 15:42:PM

 (ویب ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بنکاک میں ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر (ADPC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنس گٹ مین سے ملاقات کی۔

 چیئرمین این ڈی ایم اے کی قیادت میں پاکستان کے تین رکنی وفد نے بنکاک میں ہنس گٹ مین کی دعوت پر اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایک سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کے دوران پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو موئثر اور مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں دونوں اداروں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان کے ساتھ اے ڈی پی سی کے تعاون کو سراہتے ہوئے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آفات کے خطرات سے دوچار ممالک میں اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نئے ڈھانچے کی تشکیل میں تعاون بڑھانے اور آفات سے نمٹنے کیلئے باہمی تحقیق اور علمی فورم تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جسے اے ڈی پی سی نے ممکنہ منصوبوں میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

اے ڈی پی سی نے پاکستان سمیت پورے خطے میں آفات کے خطرات کو کم کرنے کے شعبے میں جاری منصوبوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ ہانس گٹ مین نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور این ڈی ایم اے کو موئثر اور مستحکم بنانے کے لیے اے ڈی پی سی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزیدخبریں