(24 نیوز)وفاقی وزیر سرمایہ کاری اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین نے لندن میں ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،چودھری سالک حسین کا دفتر پہنچنے پر استقبال حسن نواز نے کیا۔
لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ میاں نواز شریف سے پرانی اور آج کل جو کچھ چل رہا ہے اس پر بات ہوئی، والد صاحب نے کہا تھا کہ نواز شریف کو سلام پہنچاﺅاور خیریت بھی دریافت کرو۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کہاکہ مونس الٰہی نے حکومت میں جانے سے پہلے چودھری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا،مونس الٰہی جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کردی تھی۔
رہنما مسلم لیگ ق نے کہاکہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، ان کاکہناتھا کہ لگتا نہیں ہے ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، چودھری سالک حسین نے کہاکہ آئندہ ایکشن میں پارٹی کی قیادت چودھری شجاعت حسین ہی کریں گے.
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی