مکہ مکرمہ اور جدہ ہائی وے کے درمیان مکہ گیٹ کی مرمت کا کام شروع 

Dec 10, 2022 | 18:52:PM
مکہ مکرمہ، جدہ، مکہ گیٹ، مرمت کا کام شروع،
کیپشن: مکہ اور جدہ کے درمیان مانومنٹ کی مرمت کا کام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ)مکہ مکرمہ اور جدہ ہائی وے کے درمیان مکہ گیٹ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، مرمت کا کام آج ہفتہ سے منگل تک صبح 7 بجے سے دو پہر 3 بجے کے درمیان ہوا کرے گا،میونسپلٹی نے مکہ سے جدہ اور جدہ سے مکہ کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے الرٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری روانگی کیلئے زیادہ وقت نکال کر گھر سے نکلیں ۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان ہائی وے پر مرمری کام کی وجہ سے لین کم کردی گئی ہیں جس سے ٹریفک کے بہاؤ اور رفتار میں کمی ہوگئی ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شہریوں سے کہاہے کہ مانو منٹ مرمت کے کام کی وجہ سے ہائی وے کے ٹریک کم کردیئے جائیں گے،مکہ سے جدہ اور جدہ سے مکہ جانے والے مسافروں کو مذکورہ مقام پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔میونسپلٹی نے مزید کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی کیلئے روڈ سکیورٹی فورس کے اہلکار مذکورہ مقام پر موجود رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا