عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے ،مونس الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں انتخابات ہی واحد حل ہیں ، عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا، یہ اٹل ہے ، انتخابات کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
لاہور میں وی لاگرز سے ملاقات میں مونس الٰہی نے کہاکہ مستقبل میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلے،ان کاکہناتھا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے جلسے کے بعد والد کو تبدیل پایا،والد عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں ،والد صاحب، حسین الٰہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں ۔
ق لیگ کے رہنما نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کیلئے روانہ ہوا تھا،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست ، عزت میں فرق آئے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان ہمارے محسن اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا