کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا معاملہ پوری امہ مسلمہ تک پہنچے گا ، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی آمد کے بعد کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا معاملہ پوری مسلم امہ تک پہنچے گا ،اسلام فوبیا پر بھی او آئی سی اہم کردار ادا کرے گا ۔
دفتر خارجہ میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ ایک بہترین اور پرمسرت موقع ہے کہ او آئی سی کا وفد پاکستان آیا ،او آئی سی 56 ممالک کی مشترکہ آواز ہے ،پاکستان او آئی سی کی اہمیت سے آگاہ ہے کہ یہ مسلم ممالک کا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں ،امید کرتے ہیں کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی آمد کے بعد کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا معاملہ پوری امہ مسلمہ تک پہنچے گا ،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلام فوبیا پر بھی او آئی سی اہم کردار ادا کرے گا ،ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں بھی اس وقت حالات پر او آئی سی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے حالات پر انسانی ہمدردی پر او آئی سی عملی کام کرے گا ،امید کرتے ہیں حالیہ او آئی سی کا کابل میں جو دفتر کھلا ہے اس سے افغانستان میں او آئی سی افغانستان کے لئے سہولت کار بنے گا ،ہم اس بات کو باور کرواتے ہیں کہ فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کے تمام ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں کا کندھا بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان