(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نومبر سے عہدہ بچانے میں لگے رہے،شہر ڈکیت گروہوں ، سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں لٹتا رہا۔
ڈکیتی رابری میں گزشتہ سال نومبر کی نسبت 90.15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 108.86 فیصد اضافہ ریکاڑ ہوا۔ریکارڈ کے مطابق رواں سال نومبرمیں ڈکیتی ،رابری کی 1158وارداتیں ہوئیں اور پرس و موبائل سنیچنگ کی 896 وارداتیں ہوئیں۔
گزشتہ سال نومبر میں ڈکیتی ،رابری کے 609 واقعات رپورٹ جبکہ چھینا جھپٹی کے 429 واقعات رپورٹ ہوئے ۔4نومبرکو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو معطل کیا گیا،معطلی کے بعد سروس ٹریبونل اور سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے اور پولیس کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر رہی۔
سی سی پی او عہدہ بچانے میں لگے رہے, شہر لٹتا رہا
Dec 10, 2022 | 21:33:PM