محمد رضوان سے متعلق ملتان سلطانز کے مالک نے کیا کہا؟

Dec 10, 2023 | 08:52:AM
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے مالک علی خان ترین نے محمد رضوان کے حوالے سے حیران کن بات کہہ ڈالی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے مالک علی خان ترین نے محمد رضوان کے حوالے سے حیران کن بات کہہ ڈالی۔

حال ہی میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان و اسٹار وکٹ کیپر بیٹر کے حوالے سے 2020 میں کی گئی گفتگو کی سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے اس وقت کہی تھی جب وہ کراچی کنگز کیلئے کھیلا کرتے تھے اور انہوں نے ہی ہمیں ایسا سوچنے کیلئے مجبور کیا۔

اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ غلط فہمی معاف ۔ دراصل یہ بات انہوں نے اس لیے کی کیونکہ ماضی میں علی خان ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر رضوان کیلئے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ یہ ٹی ٹوئنٹی بیٹر نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند

واضح رہے کہ محمد رضوان ہی وہ خاص کھلاڑی ہیں جن کی قیادت میں پورے سیزن میں زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے 2021 میں پی ایس ایل کے فاتح قرار پائی تھی۔