بھارت کی معروف اداکارہ چل بسیں

Dec 10, 2023 | 09:41:AM

(ویب ڈیسک) بھارت کی لیجنڈری اداکارہ لیلا وتھی 85 برس کی عمر میں چل بسیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیلاوتھی کافی عرصے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں شدید تکلیف پر بنگلور کے اسپتال منتقل کر دیاگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ساٹھ کی دہائی میں وہ کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں،انہوںاپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حامی طلبا کیخلاف کارروائی کا دباؤ، امریکی یونیورسٹی کی صدر مستعفی

اداکارہ لیلا وتھی کے انتقال پر مختلف بھارتی شوبز شخصیات سمیت بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں