پاک بھارت میچ سے قبل محمد یوسف کا کھلاڑیوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے پاک بھارت میچ پر کھلاڑیوں کو عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دے دیا۔
اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں ٹکرائیں گی۔ اس حوالے سے انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو اسے عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دیا ہے، امید ہے کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
Coach's corner: Performance analysis and planning ️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
Pakistan U19 head coach Mohammad Yousuf on the team's win in the first game and the upcoming matches
Read more: https://t.co/dQUTBDUchb#PAKvIND | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/klt35t4a29
محمد یوسف نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی، سعد بیگ اور اذان اویس کی شراکت سے ہم نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے:بیرسٹر گوہر خان
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میچ میں بولرز نے بھی ذمہ دارانہ بولنگ کی، محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، ذیشان کا مضبوط جسم اور قد اس کی بہت مدد کرتا ہے، بولر نے خود کو بیٹنگ میں بھی ثابت کیا۔