(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کے نواحی گاؤں زنگیجا میں شر پسند افراد بچی زینب زنگیجو کی تین ایکڑ دھان کی تیار فصل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔
دسویں جماعت کی طالبہ زینب زنگیجو جو گاؤں سے سات کلو میٹر دور موٹر سائیکل پر رتوڈیرو تعلیم حاصل کرنے جاتی تھی۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں
اس کے والد کی جانب سے بتایا گیا کہ گاؤں کے بااثر افراد کی جانب سے بچی کو تعلیم نہ دینے کی دھمکیاں دی گئی جس پر دھان کی فصل کو آگ لگا دی گئی۔