انتہائی شدید سردی،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انتہائی شدید سردی،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی,ماہرین نے ملک بھر سمیت کراچی میں بھی سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق 15دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہوجائے گا اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 10روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں:لاڑکانہ: بچی کیلئے تعلیم حاصل کرنا جرم بن گیا
اس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اویس حیدر کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔