(24 نیوز) اذان اویس کے ناقابل شکست 105 رنز کی بدولت پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیاء کپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
بھارت کیخلاف اپنے میچ میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں حاصل کیا۔
سعد بیگ 51 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کو حریفوں کو شکست دینے میں مدد کی۔ اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 88 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
اس سے قبل، انڈیا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ محمد ذیشان نے 10 اوورز میں 46 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایک روز قبل ہیڈ کوچ محمد یوسف نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دبئی میں بھارت کیخلاف میچ کو معمول کے کھیل کے طور پر لیں۔
پاکستان انڈر 19 اور انڈیا انڈر 19 کے درمیان آخری میٹنگ میں قاسم اکرم کی قیادت میں ٹیم نے 2021ء میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ نمبر 2 میں دو وکٹوں سے سنسنی خیز مقابلے جیتے۔
محمد شہزاد 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 81 رنز بنانے پر اس مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔