(ویب ڈیسک) ٓسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ابرار احمد کے متبادل کے طور پر ساجد خان کو بیک اپ کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انڈر 19 ایشیاء کپ، اذان اویس کی سنچری، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو زیر کردیا
واضح رہے کہ ابرار احمد کو پرائم منسٹر الیون کیخلاف فرسٹ کلاس میچ میں چوٹ لگی تھی اور دائیں ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔
انہیں ایم آر آئی اسکین کیلئے لے جایا گیا اور پیر کو پرتھ میں ان کا علاج کیا جائے گا جس کے بعد ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں بحالی کا عمل جاری رہے گا۔