(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور وہ یہ خواب میں دیکھ چکے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کیلئے 2023ء سے بہتر ہوگا، سال 2024ء ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کیلئے بھی اچھا ثابت ہوگا۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024ء میں سیاستدان اور اسٹیبلشمینٹ اب پرانی غلطیاں نہیں دھرائیں گیں، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: سیاست کرنا سب کا حق، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے، قمر زمان قائرہ
منظور وسان نے بیٹے کی سالگرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ انتخابات میں مقابلہ سخت ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح پھر سے مولانا کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنیں جبکہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔