کندھ کوٹ، ڈاکوؤں نے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم میرانی) سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے ڈاکوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں اسلحے سمیت پولیس کو دھمکیاں دیتے اور چیلنج کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ڈاکو علاقے کے لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ یہاں سے چلے جائیں، ہم پولیس سے لڑیں گے ایسا نہ ہوکہ آپکا نقصان ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیے: عدلیہ اور پولیس سمیت پاکستان کے کرپٹ ترین اداروں کی فہرست جاری
ڈاکوؤں کی جانب سے اسلحے کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے پولیس کا ان ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن چل رہا ہے مگر ابھی تک پولیس کو ان ڈاکوؤں کیخلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔