(ویب ڈیسک)معروف کشمیری گلوکارہ ریشی سکینہ نے اسلام کی خاطر میوزک کی دنیا کو خیر باد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ریشی سکینہ کی پہلے اور بعد کی تصویر کا موازنہ کیا جارہا ہے، پہلے وہ مختلف رنگوں کے لباس میں گلوکار ی کیا کرتی تھیں اور بعد کی تصاویر میں انہیں حجاب میں دکھایا گیا، ان کے حوالے سے مختلف پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں۔
بتایا گیا کہ ریشی سکینہ نے گلوکاری کی فیلڈ سے کنارہ کشی خوف خدا اور آخرت کی فکر کے باعث کی ہے، 25 سالہ ریشی سکینہ کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ جمو و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک شاعر تھے، انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد اس وقت تعلیم چھوڑی جب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ’’چھیاں چھیاں‘‘ کیلئے پہلی ترجیح ملائیکا اروڑا نہیں تھیں: شلپا شروڈکر
چنانچہ یہ گھریلو ذمہ داری کندھوں پر آںے کے بعد سکینہ کو سکول چھوڑنا پڑا، گھر کی ذمہ داری کا بوجھ کندھوں پر پڑنے کے ساتھ ہی ذریعہ معاش کی فکر دامن گیر ہوگئی اور سکینہ مارشل آرٹ کھلاڑی سے ایک سوشل میڈیا موسیقارہ بن گئی۔
سکینہ نے موسیقی کے آلات کا استعمال کرنا سیکھا ، ان کا خواب تھا کہ وہ موسیقی کی دنیا کی ملکہ بنے اور وہ دن آئے جب وہ ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی کے فن کا مظاہرہ کر سکے۔ اس خواب کی دھن میں اس نے سوشل میڈیا پر اپنا " ہاے ہا ے ویسیے یارن ہے تڑپاونس" گیت کا ویڈیو ڈال دیا جو مقبول ہو گیا۔
اس مشہورگیت نے ان کو راتوں رات سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بنادیا,صرف دس دن میں یو ٹیوب پر ان کے 20 لاکھ فین پیدا ہوگیے جس سے حوصلہ پاکر سکینہ نےمقامی کلچرل سے ہم آہنگ موسیقی جاری رکھی اور اونچا نام کمایا ۔ اس دوران جہاں ایک طبقہ نے ان کو پیار دیا، حمایت کی اورشاباشی دی وہیں سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے انکی تذلیل کر نے کا سلسلہ شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :ہری مرچ سے ہونٹ خوبصورت بنانیوالی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں
ریشی سکینہ نے سماجی چلینج کو شکست دی اور نئے میوزک ولولہ سے نہ صرف یوٹیوب پر تمام ریکارڑ توڑ دیے بلکہ اب شادی بیاہ کی تقاریب کو زینت بخشنے کے لیے ریشی سکینہ کو بلوایا جاتا تھا۔
تاہم ریشی سکینہ کے مداح اس وقت ہکا بکا رہ گیا جب انھوں نے موسیقی کے پیشے کو خیر آباد کہا، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر برقعہ پوش سکینہ کے ساتھ ایک مقامی مولوی نظر آیا جو یہ اعلان کررہا تھا کہ سکینہ نے "توبہ " کرلی اور سوشل میڈیا زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔