پاکستانی لاکھوں ڈالر لیکر باہر جا رہے , رقم کہاں سے آئی: چیئرمین نیب

Dec 10, 2024 | 09:44:AM
پاکستانی لاکھوں ڈالر لیکر باہر جا رہے , رقم کہاں سے آئی: چیئرمین نیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی لاکھوں ڈالر لے کر باہر جا رہے ہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔

رواں برس نیب نے مختلف کارروائیوں کے ذریعے 13.57 ارب ڈالر یعنی 3800 ارب روپے برآمد کئے ہیں جو کہ ایک سال میں سب سے بڑی برآمدگی ہے،انھوں نے کہاکہ نیب نےقیام سےاب تک بلواسطہ اوربلاواسطہ6 اعشاریہ 1 کھرب روپےکی برآمدگی کی، ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو  ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئی ہیں۔

 نذیر احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان کو قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش ہے، ترقی یافتہ ملک سرمایہ کاری کے عوض رہائش اور ویزے دے رہے ہیں اور پاکستانی 5-5 لاکھ  اور 10-10 لاکھ ڈالر لے کر باہر جا رہے ہیں،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی؟ کیونکہ ان میں سے اکثر یہاں ٹیکس دہندہ بھی نہیں ہوتے۔