سرکاری حج سکیم ، درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ اب تک 72 ہزار سے زائد پاکستانی درخواستیں جمع کرا چکے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج بھی تمام نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ درخواست گزار اپنے رشتہ دارعازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔ سمندر پار پاکستانی اپنے پیاروں کو بھی حج کیلئے سپانسر کرسکتے ہیں۔
دوسری قسط کے 4 لاکھ قرعہ اندازی کے 10روز کے اندر جمع ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کیلئے بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہوگی۔