موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری، صرف 5 روز باقی

Dec 10, 2024 | 09:59:AM

(علی ساہی )موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری اور اس میں صرف 5 روز باقی رہ گئے۔

صوبہ بھرمیں بغیرڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانیوالوں کی چیکنگ جاری ہے ،  ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کیلئے 15دسمبر تک کا  آخری موقع دیا جا رہا ہے۔

 ایڈیشنل آئیئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صرف موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42دن کی مدت ختم کرکے ریلیف دیا۔
ٹریفک پولیس کے ریلیف سے23 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایااور لائسنس حاصل کیے،5 لاکھ 32 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 8 لاکھ 93 ہزار شہریوں نےریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے جبکہ  6 لاکھ  78 ہزار سے زائد شہریوں نےلرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

ٹریفک پولیس نے27لاکھ سےزائد موٹر سائیکل سواروں کے لائسنس کی چیکنگ کی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق   15 دسمبر تک موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس میں 42 دن کی مدت ختم ہو جائے گی، 16 دسمبر سے 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا ۔

16دسمبر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، جس کے نتیجے میں  بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانے اور کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں