( 24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ہو نے لگا، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 277.98 روپے سے بڑھ کر 278.05روپے پر بند ہوا ۔
آج 68ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 1 ارب 54کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔